کوئٹہ میں پھر سے گیس پریشر کی کمی مضحکہ خیز ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کوئٹہ میں پھر سے گیس پریشر کی کمی مضحکہ خیز ہے۔تھوڑی سی سردی کی لہر جو آ گہی تو گیس غائب۔عوام کی زندگی کو ہر قسم کے عذاب سے دوچار کرنے والے حکمران چھوٹے بچوں اور ضیعف العمر افراد پر بھی اپنی نااہلی کا عذاب ڈھائے جارہی ہے۔جو قابل افسوس اور مزمت ہے۔بیان میں کہا گیا کہ نااہل حکومت نے گیس کے نرخوں میں اضافہ کرکے عوام کی خون نچوڑنے میں مصروف ہے تو دوسری طرف گیس انتظامیہ پورے کوئٹہ میں تواتر سے نئے تیز رفتار میڑ نصب کررہی ہے۔اور عوام پر بھاری برکم بلوں کی بھرمار کردی ہے لیکن گیس فراہم کرنے سے قاصر گیس انتظامیہ ہے۔کیونکہ حکمرانوں نے طے کرلیا ہے کہ عوام کومکمل طور پر مفلوج اور اپائج کیا جائے۔بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ میں دو بارہ سردی کی ہلکی سے جھلک نے گیس پریشر نے پھر سے عوام کو مشکلات کا شکار کردیا۔جو حکمرانوں کے خود ساختہ نمائندے ہونے کو واضح کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں