پی پی ایچ آئی بلوچستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس، سالانہ بجٹ کی منظوری

کوئٹہ (انتخاب نیوز) PPHI بلوچستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا41واں اجلاس ادارے کے ہیڈآفس کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ بورڈآف ڈائریکٹرزنے سالانہ بجٹ2023/24کی منظوری دے دی۔جس میںایجنڈے میں شامل نکات زیربحث آئے اور اہم فیصلے بھی کئے گئے۔ اجلاس کی صدارت PPHIبورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین منیراحمد بادینی نے کی۔بورڈنے حکومت بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق PPHIکے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ اس موقع پربورڈآف ڈائریکٹرزکے چیئرمین منیراحمدبادینی نے کہا کہ PPHIبلوچستان کے وجودکامقصدلوگوں کی خدمت کرناہے، یہ امرضروری ہے کہ ہم بنیادی مراکزصحت پراپنی توجہ مرکوزکرکے سروسزکے معیارکو بہتربنائیں تاکہ اس سے لوگ مستفیدہوسکیں۔ انہوں نے بتایاکہ بلوچستان کے دورافتادہ علاقوں میں سہولیات کی کمی کی وجہ سے لوگ متاثر ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ صوبے میں اب بھی بیشترعلاقے ٹیکنالوجی سے منقطع ہوکربنیادی سہولیات زندگی سے محروم ہیں ، ہماری ذمہ داری ہے کہ سروسزکے معیارکوبہتربناتے ہوئے لوگوں کومعیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ امرخوش آئندہے کہPPHIبلوچستان نے بیشتربنیادی مراکزصحت کوشمسی توانائی پرمنتقل کیاہے، وسائل کے بہتراستعمال کویقینی بنانے کیلئے اس منصوبے کو مزیدوسعت دیناناگزیرہے۔ اجلاس کے شرکاءکو بریفنگ دیتے ہوئے کمپنی سیکرٹری PPHI محمد ذاکر نے بتایا کہ سالانہ بجٹ 2023/24 میں پی پی ایچ آئی کے زیر انتظام مزید بنیادی مراکز صحت کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لئے فنڈ مختص کیا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران ایجنڈے میں شامل مختلف امور زیر بحث آئے اور متفقہ طور پر فیصلے بھی کیے گئے۔ اجلاس میں ڈاکٹر رشید ترین، محمد نسیم لہڑی، پروفیسر ڈاکٹرشہنازنصیربلوچ، روشن خورشیدبروچہ، قیصرخان جمالی ،عرفان احمداعوان اورانڈر سیکرٹری (ڈویلپمنٹ )محکمہ صحت ریاست علی بھی شریک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں