ماہی گیروں کی رجسٹریشن اور کارڈ سسٹم ختم کرنے کیلئے حق دو تحریک کی گوادر انتظامیہ کو دو دن کی مہلت
گوادر (این این آئی) کنٹانی کارڈ سسٹم کے خلاف حق دو تحریک بلوچستان کے وفد کا ضلعی انتظامیہ سے ملاقات، فوری طور پر رجسٹریشن کا عمل بند کرنے کا مطالبہ، دو دن کی مہلت دے دی ، تفصیلات کے مطابق کنٹانی میں رجسٹریشن اور کارڈ سسٹم کے خلاف حق دو تحریک بلوچستان کے وفد نے آج اے ڈی سی گوادر ذاکر بلوچ سے ملاقات کی. حق دو تحریک بلوچستان کے وفد میں مرکزی جنرل سیکرٹری حفیظ کیازئی، ضلعی چئیرمین بشیر ہوت، وائس چیئرمین اللہ بخش، ضلعی جنرل سیکرٹری بابر شہزاد، چیئرمین چھب کلمتی نصیر شہزادہ اور دیگر ذمہ داران و کارکنان شامل تھے,وفد نے ضلعی انتظامیہ پر واضح کیا کہ کارڈ اور ٹوکن سسٹم کے خلاف حق دو تحریک بلوچستان اول دن سے برسرِہیکار ہے اور اس کو کسی طور قبول نہیں کریں گے. اگر اس عمل کو فوری طور پر نہیں روکا گیا تو کنٹانی کو مکمل بند کریں گے۔اے ڈی سی نے دو دن کی مہلت مانگی اور اس متعلق ڈی سی کی گوادر آمد پر معاملہ سامنے رکھ کر بہتر فیصلہ کی یقین دہانی کرائی۔


