خضدار جھالاوان کمپلیکس کے قریب دھماکہ
خضدار (بیورو رپورٹ) خضدار جھالاوان کمپلیکس کے مقام پر مرکزی شاہراہ پر دعاہوٹل کے قریب دستی بم پھینکا گیا، حملے کے نتیجے میں دو راہگیر شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد دینے کے لیے ٹیچنگ اسپتال ایمرجنسی منتقل کیا گیا، دھماکے میں زخمی ہونوالوں میں محمد عالم ولد رضا محمد مینگل اور کم سن بچہ بھی شامل ہے جس کا نام ارشد احمد ولد نیاز احمد قوم زہری ساکن سنی خضدار بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق دستی بم دعا ہوٹل کے قریب شاہراہ کے نزدیک پھنکا گیا، نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس دھماکے کے متعلق تفتیش کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


