عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے اور منظوری کی صورت میں صارفین پر 35 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ڈسکوز کے لیے قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں سینٹرل پرچیزنگ پاورایجنسی کی جانب سے دائر کی گئی ۔ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی گئی ، جس پر 30 اگست کو سماعت ہوگی۔
Load/Hide Comments


