حب ساکران روڈ پر تجاوزات کی بھرمار، تاجر اور راہگیروں کو مشکلات کا سامنا
حب (انتخاب نیوز) حب ساکران روڈ سمیت کوئٹہ کراچی شاہراہ پر تجاوزات کی بھر مار تاجر برادری سمیت گزر گاہوں سے آنے جانے والے شہریوں اور خواتین کو شدید دشواری کا سامنا شہر کے مختلف مقامات پر تجاوزات کی مختلف موضوعات پر بار بار نشاندہی کی گئی جس کے بعد انتظامیہ کے جانب سی کی جانے والی کاروائیاں صرف فوٹوں سیشن کے حد تک محدود رہی حب شہر میں تجاوزات کی بھر مار۔ ٹریفک جام۔ ناقص سفائی سترائی۔ناپ تول میں کمی سمیت شہر بھر میں مہنگائی عرصہ دراز سے زور شور سے جاری ہے جس کی نشاندہی اسسٹنٹ کمشنر سمیت تحصیلدار حب کو بار بار کی گئی مگر افسوس کہ حب انتظامیہ عرصہ دراز سے شہر میں بڑتے مسائل کے روک تھام کے لئے کوئی عملی کارکردگی یا شہر بھر کے بڑتے مسائل کو کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں سالوں سے ناکام اور اپنے دفتروں تک محدود نظر آئے۔ واضع رہے آج نگران وزیر اعلی بلوچستان کے جانب سے ضلع حب میں بھی کلی کچہری کا انقعاد کیا گیا مگر افسوس کے گزشتہ کھلی کچہریوں کی طرح اس بار کی کھلی کچہری بھی حب انتظامیہ کے جانب سے نگران حکومت بلوچستان اور عوام کو ماموں بنانے تک ہی محدود رہی جبکہ حب شہر ابھی تک مسائل کے لپیٹ میں ہے۔


