نیشنل بینک میں بلوچستان کے کوٹے پر پوری طرح عملدرآمد کرنا ہوگا، سینیٹر نصیب اللہ بازئی

کوئٹہ (آن لائن) نیشنل بینک آف پاکستان بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیئے جائیں گے۔ نیشنل بینک کے حکام کو بھر تیوں میں بلوچستان کے کوٹہ پر پوری طرح عمل درآمد کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار سینٹ اسپیشل کمیٹی برائے نیشنل بینک ملازمین بلوچستان کے خصوصی کنوئینر کمیٹی سینٹر نصیب اللہ خان بازئی اور سینیٹر سردار شفیق خان ترین کے زیرصدارت سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ہونے والے اجلاس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ کنوئینر کمیٹی نے اجلاس میں صدر نیشنل بینک کی غیر حاضری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اگلے ہونے والے اجلاس میں اسکی شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر کنوینئر کمیٹی سینٹر نصیب اللہ خان بازئی اور سینٹر سردار شفیق خان ترین نے کہا کہ نیشنل بینک آف پاکستان کے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں گے۔ نیشنل بینک کے حکام اعلٰی کو بھر تیوں میں بلوچستان کے کوٹہ پر بھرپور عمل درآمد کرنا ہوگا۔سینیٹ اسپیشل کمیٹی نے نیشنل بینک آف پاکستان کے ایمپلائز یونین کے ممبروں کی طرف سے بلوچستان کے ملازمین کے مسائل پر پیش کئے گئے بارہ نکات پر نیشنل بینک بلوچستان کے ہیڈ محمد جعفر سیال سے تفصیلی بریفنگ لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں