کوئٹہ ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، جوائنٹ روڈ اور ملحقہ علاقوں سے تجاوزات کو ہٹا دیا گیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) جوائنٹ روڈ وملحقہ علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات اور ریڑھی بانوں کیخلاف کارروائی علاقہ میں ٹریفک روانی بہتر ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر عطاالمنعیم نے جوائنٹ روڈ و ملحقہ علاقوں میں تجاوازات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات ہٹا دیں اور متعدد دکانداروں کو وارننگ بھی جاری کردی۔ اس موقع پر ریڑھی بانوں کو بھی سڑک کی دونوں جانب سے ہٹا دیا جس سے ٹریفک کی روانی کا نظام بہتر ہوگیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا تجاوزات کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہیگا۔ دکاندار از خود تجاوزات کا خاتمہ کریں بصورت دیگر ان کے کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور سامان بھی ضبط کرلیا جائیگا۔ شہر میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے اور تجاوزات کے باعث لوگوں کو ا?مدورفت میں شدید دشواری ہے ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے کہ شہریوں کو درپیش مسائل فی الفور حل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ریڑھی بان بھی مختص مقامات پر ریڑھیاں کھڑی کریں تاکہ لوگوں کو ا?مدورفت میں دشواری نہ ہو بصورت دیگر انکی ریڑھیاں ضبط کرلی جائینگی۔ انہوں نے تاجر برادری کو بھی ہدایت کی کہ وہ از خود اپنی دکانوں کے سامنے سے تجاوزات کا خاتمہ کریں اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں۔


