کوئٹہ میں نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کا گرین بس میں سفر، روٹس کو مزید توسیع دیں گے، مسافروں سے گفتگو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا کوئٹہ میں گرین بس میں سفر۔ نگراں وزیراعلیٰ کو بس میں ساتھ دیکھ کر مسافر واں کو خوشگوار حیرت۔ مسافروں کی جانب سے گرین بس سروس شروع کرنے پر صوبائی حکومت کا شکریہ۔ مزید روٹس پر بھی گرین بس سروس کا آغاز کیا جائے، مسافروں کی نگراں وزیراعلیٰ سے درخواست۔ اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ علی مردان ڈومکی نے مسافر وں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرین بس سروس کا آغاز سابق صوبائی حکومت کا بہترین اقدام ہے۔ خوشی ہے کہ ہماری مائیں، بہنیں، بیٹیاں اب اطمینان کے ساتھ سفر کرسکتی ہیں۔ ہم گرین بس سروس کو شہر کے دیگر علاقوں تک توسیع دینگے۔ نگراں وزیراعلیٰ کی ساتھ موجود سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو فوری طور پر پلان پیش کرنے کی ہدایت۔ نگراں وزیراعلیٰ نے گرین بس سروس کے شام کے اوقات میں ایک گھنٹہ توسیع دینے کا اعلان بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں