گورنمنٹ بوائز اسکول کرخ عمارت کی خستہ حالی اور اساتذہ کے نہ ہونے کے سبب بند
خضدار (پ ر) گورنمنٹ بوائز اسکول زمین خیر بھلونک کرخ عمارت کی خستہ حالی اور اساتذہ کے نہ ہونے کے سبب بند۔ یہ اسکول زمیں خیر بھلونک کرخ میں ہے جہاں اساتذہ نہ ہونے کے برابر ہیں، دو اساتذہ ہونے کے باوجود بھی اسکول کئی مہینوں سے بند ہے لیکن پوچھنے والا کوئی نہیں؟۔ اس حوالے اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر خضدار اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار سے اپیل کی ہے کہ اس بابت فوری ایکشن لیں اور بچوں کے روشن مستقبل کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں۔
Load/Hide Comments


