کابینہ نے چینی بحران کمیٹی کیلئے انکوائری ایکٹ کی منظوری دے دی

اسلام آباد,وفاقی کابینہ نے چینی بحران کی تحقیقاتی کمیٹی کو پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت کمیشن آف انکوائری کے اختیارات تفویض کرنے کی منظوری دیدی،مذکورہ کمیٹی میں ڈی جی ایف آئی، ڈی جی انٹی کرپشن اور آئی بی کے سینئر نمائندوں کے علاوہ اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور ایف بی آر کے نمائندگان شامل ہوں گے،کمیٹی بعض معاملات کی تحقیق کیلئے مخصوص ٹیمیں بنانے کی مجاز ہو گی جبکہ معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آٹا اور چینی بحران سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں