قلات میں بلدیاتی انتخابات کی مخصوص نشستوں پر دوبارہ الیکشن، الخالد پینل کامیاب
قلات(نمائندہ انتخاب) بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں مخصوص خواتین کی بربر ہونے والی دو نشستوں پر دوبارہ الیکشن، ایک نشت چھ ووٹ لیکر الخالد پینل جبکہ دوسری نشست نیشنل پارٹی نے ٹاس کے زریعے جیت لی، ضلعی چیئرمین ضلع کونسل قلات پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشن پہنچے جس کے باعث وہ ووٹ کاسٹ نہ کرسکے، پیپلز پارٹی کی خواتین امیدوار ٹاس کے زریعے ہار گئی، تفصیلات کیمطابق بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ضلع قلات کے خواتین کی دو مخصوص برابر ہونے والی نشستوان پر دوبارہ الیکشن ضلعی کونسل ہال میں ہوا پولنگ اسٹیشن میں ریٹرننگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر قلات جہانزیب بلوچ پریزائیڈنگ آفیسر عصمت اللہ رند اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر ثنااللہ محمد حسنی پولنگ آفیسر ندیم احمد انتخابی عمل چلائے پولیس فورس کی جانب سے سیکیورٹی کے موثر انتظامات کئے گئے تھے اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر قلات سید احسان اللہ شاہ نے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اورانتخابی عمل کی مانیٹرنگ کی اس موقع پرانہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کی تکمیل کے لئے ہرمکمن اقدامات اٹھائے گئے ہیں صاف شفاف انتخابات ہمارا فرض ہے اس دوران دو مخصوص خواتین نشستوں پر پانچ کنڈیڈیٹ نے حصہ لیا ٹوٹل 16 چئیرمینوں نے ووٹ کاسٹ کیا نتائج کا اعلان کر دیا گیا الیکشن میں خواتین امیدوار گنج خاتون نے 6 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئی جبکہ تاج بخت اور بی بی رحیمہ نے چار 4 ووٹ کے ساتھ برابر رہی اور ٹاس کے زریعے تاج بخت کامیاب ہوئی۔


