مستونگ، دو قبائل میں مسلح تصادم، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
مستونگ (انتخاب نیوز) ولی خان لیویز تھانہ کے حدود میں ممنی کے علاقے میں سمالانی اور لہڑی قبائل کے دو گروہوں میں مسلح تصادم میں دونوں طرف سے دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چار افراد زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں کنگڑ خان عرف چنگیز لہڑی اور احمد اللہ سمالانی شامل ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازعہ میں پیش آیا۔ ولی خان لیویز فورس مزید کاروائی کررہا ہے۔
Load/Hide Comments


