نوکنڈی اور دالبندین میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں نے لوگوں کا جینا محال کردیا
نوکنڈی (آن لائن) نیشنل پارٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق ضلع چاغی کے شہر نوکنڈی اور دالبندین وگردونواح کے کلیوں میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ نے لوگوں کا جینا محال کر رکھا ہے جس سے دالبندین اور ضلع چاغی کے عوام میں تشویش اور خوف و ہراس پھیل رہا ہے انہوں نے دالبندین میں بڑھتے ہوئے چوری کے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع چاغی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چوروں کیخلاف جلدازجلد کریک ڈاﺅن کریں گزشتہ گئی دنوں سے ضلع چاغی شہر میں چوری کے وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے ضلع چاغی میں لیویز فورس کے اہلکار ،ٹیکسی مالکان اور تاجر برادری محفوظ نہیں ہے پانچ دنوں میں چوری کے کئی واقعات ہوچکے ہیں مگر تاحال مجرمان قانون کی گرفت سے باہر ہیں ضلع انتظامیہ بے بس ہوچکی ہے چور دن دیہاڑے عوام کو لوٹ رہیں اور ڈاکو ہمارے علاقے کے نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کرچکے ہیں لیکن ضلع چاغی انتظامیہ چوروں اور انکے سہولت کاروں کو گرفتار کرنے میں مکمل ناکام نظر آرہے ہیں دالبندین شہر میں چوری ڈکیتی کے وارداتوں نے شہریوں کے نیندیں حرام کر رکھی ہیں دالبندین میں جرائم کے بڑھتی ہوئی تعداد ضلع چاغی انتظامیہ کے کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں ضلع چاغی میں آئے روز کہیں نہ کہیں سے کسی چوری ڈکیتی کی خبر سامنے آتی ہے، ضلع چاغی انتظامیہ ان وارداتوں کی بڑھتی ہوئی شرح کی طرف سے آنکھیں بند کئے بیٹھی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر تین دن میں ہمیں امن و امان کے حوالے سے رزلٹ نہ ملا تو ہم دالبندین کے بگڑتی امن و امان کیخلاف بھرپور احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکلیں گے جس کے تمام زمہ داری ضلع چاغی انتظامیہ پر عائد ہوگا۔


