نگراں وزیراعظم کی جانب سے بٹگرام چیئر لفٹ آپریشن میں حصہ لینے والوں اعزازی اسناد تقسیم

اسلام آباد (انتخاب نیوز) بٹگرام میں کامیاب چیئرلفٹ آپریشن میں حصہ لینے والوں کے اعزاز میں وزیراعظم آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے آپریشن میں حصہ لینے والوں کو اعزازی اسناد پیش کیں۔ تقریب میں کئی گھنٹے چیئرلفٹ میں پھنسے رہنے والے افراد بھی شریک ہوئے۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ چیئرلفٹ پھنسنے کی خبر سے پاکستان کے کروڑوں لوگ پریشان تھے، چیئرلفٹ میں بچے دیکھ کر بار بار اپنے بیٹے نورالحق کا چہرہ سامنے آتا رہا، ریسکیوآپریشن میں کوئی کوتاہی ہوجاتی تو بہت بڑا نقصان ہوتا۔ نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو افراد چیئرلفٹ میں پھنسے انہوں نے بتایا کہ پہلے وہ سہمے ہوئے تھے لیکن پھر فوج کو دیکھ کر ان کا ڈر ختم ہوگیا، یہ آپریشن کسی کا کریڈٹ نہیں، اللہ نے ہماری اجتماعی کاوشوں کو دیکھ کر ان افراد کو زندگی بخشی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں