کوئٹہ ،عدالت کے حکم پر گنجان آباد علاقوں میں قائم سینکڑوں گودام سیل

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان ہائی کورٹ اور انوائرمینٹل پروٹیکشن ٹربیونل کے احکامات کی روشنی میں انفورسمنٹ سیل کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد علی کاکڑ کی نگرانی میں انسپکٹر جہاں داد شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو ایس ایچ او احسان اللہ مروت سمیت دیگر ٹیم نے سبزل روڈ اور قمبرانی روڈ پر قائم گوداموں کو سیل کردیا عدالت عالیہ اور انوائرمنٹل پروٹیکشن ٹربیونل کے واضح احکامات ہیں کہ شہر اور گنجان آباد علاقوں میں بنائے جانیوالے گوداموں کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی پھیل رہی ہے اسکی روک تھام اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور شہریوں کو آلودگی سے بچانے کے لئے سبزل روڈ اور قمبرانی روڈپر قائم سینکڑوں گوداموں کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے گا اس حوالے سے متعلقہ انفورسمنٹ کی ٹیمیوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس کے تعاون سے سبزل روڈ اور قمبرانی روڈ پر قائم تمام گوداموں کو سیل کردیا ہے ان گوداموں کو بہت جلد شہر سے باہر منتقل کیا جائیگا عوامی حلقوں کی جانب سے سیل کئے جانیوالے گوداموں کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گوداموں کو شہر سے باہر منتقل کرنے سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور گوداموں کو شہر سے باہر منتقل کرنے تک سیل رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں