نگراں وزیراعظم سے ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، الیکشن میں امریکی معاونت کا اعادہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔ترجمان امریکی سفارت خانہ نے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے نگران وزیراعظم سے ملاقات میں پاکستان میں فری اینڈ فئیرالیکشن میں امریکی معاونت کا اعادہ کیا۔ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے عزم پرقائم ہیں اور پاکستان کے ساتھ گرین الائنس بہتر مستقل کے لیے ہے۔امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ معاشی بحالی کے لیے آئی ایم ایف سے پاکستان کی مسلسل شراکت حوصلہ افزا ہے، اقلیتوں کے تحفظ کا عزم حوصلہ افزا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں