بجلی بلوں کے معاملے پر اجلاس طلب کر لیا ،ریلیف دینے کیلئے مشاورت ہو گی ،نگران وزیراعظم
اسلام آباد(صباح نیوز)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑنے کہا ہے کہ بجلی کے بھاری بِلوں کے معاملے پر میں نے آج(اتوار)کے روز وزیر اعظم ہائوس میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ان خیالات کااظہار نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے ہفتہ کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اجلاس میں وزارت بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں سے بریفنگ لی جائے گی اور صارفین کو بجلی کے بلوں کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔
Load/Hide Comments


