پنجرہ پل کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، نگراں وزیراعظم کا ٹوئٹ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پنجرہ پ±ل کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پنجرہ پ±ل کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، اس سلسلے میں ایک مثبت پیش رفت ہوئی ہے کہ کافی عرصے سے معطل بھاری ٹریفک کو گزارنے کے لیے کنکریٹ کا متبادل پل مکمل ہو گیا ہے اور ٹریفک گزرنا شروع ہو گئی ہے۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ میں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ہدایات دی ہیں کہ پنجرہ کا اصل پل بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ کوئٹہ اور جیکب آباد کے درمیان سفر کرنے والوں کو سہولت پہنچائی جا سکے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بلوچستان کے گلوکار کی فریاد سنتے ہوئے پنجرہ پ±ل کی تعمیر کے لیے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کیے تھے۔ نگراں وزیراعظم نے کہا تھا کہ بہت جلد بلوچستان کے عوام کا یہ دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں