کرک میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کرک(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے علاقے کرک میں اشتہاری ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا ۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ شاہ سلیم کے حدود علاقہ گڈی خیل میں پیش آیا۔اشتہاریوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ (ڈی ایس بی ) کے انچارج رحمان اللہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔رحمان اللّٰہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ رستے میں ہی دم توڑ گئے۔ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں