کوٹری ،سی ٹی ڈی کی کارروائی ،ایک مشتبہ شخص اور سہولت کار گرفتار
کوٹری (صباح نیوز)سی ٹی ڈی حیدرآباد نے کوٹری میں کارروائی کرتے ہوئے آن لائن اسلحہ وایمونیشن فراہم کرنے والا سہولت کار اور ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی حیدرآباد کی کوٹری میں سہولتکار اور مشتبہ شخص کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی گئی۔ آن لائن اسلحہ وایمونیشن فراہم کرنے والا سہولت کار اور ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار دونوں افراد سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار مشتبہ شخص کی شناخت محمد امین اور سہولت کار کی ایاز خان کے نام سے ہوئی۔
Load/Hide Comments


