میں ڈرتا نہیں ہوں لیکن آج سیڑھیوں سے عدالت جاؤنگا ،لطیف کھوسہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ آج لفٹ کی بجائے سیڑھیوں سے کمرہ عدالت پہنچے۔عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے ،اس موقع صحافی کے سوال’’ آج لفٹ کے ذریعے تو نہیں جائیں گے؟کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں ڈرتا نہیں ہوں لیکن آج سیڑھیوں سے عدالت جاؤں گا۔ایک اور سوال ’’آپ نے اس دن روسٹرم احتجاجاً چھوڑا اور چلے گئے، کیا آج پیش ہوں گے؟کے جواب میں لطیف کھوسہ نے کہاکہ وہ اس دن کی بات تھی، ویسے میں نے بائیکاٹ تو نہیں کیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی لفٹ میں پھنس گئے تھے، 45منٹ لفٹ میں بند رہنے کے بعد انہیں باحفاظت نکالا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں