کوئٹہ، چینی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ، فی کلو 170 میں فروخت
کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کااضافہ رکارڈ کیاگیا۔کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت 10 روپے اضافے کے بعد 160 سے بڑھ کر 170 روپے فی کلو ہوگئی ہے،مارکیٹ ذرائع کے مطابق رواں ماہ کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 20 روپےکااضافہ ہوا ہے، رواں ماہ کے شروع میں چینی 150 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی تھی۔چینی کی قیمت میں اضافے کی وجہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت بڑھنا بتایاجارہاہے۔
Load/Hide Comments


