بلوچستان کے صحافیوں کو درپیش صورتحال اور معاشی مشکلات کا اندازہ ہے، جان اچکزئی
کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب میں شہدا 28اگست کی یاد میں ایک سیمینار منعقد کیا سیمینارکے مہمان خصوصی نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی تھے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ میں نے صحافت کا آغاز یہاں سے ہی شروع کیا تھا اور یہ میرے لئے باعث فخر ہے کہ بحیثیت صوبائی وزیر اپنے دوستوں کے مابین موجود ہوں ، مجھے اندازہ ہے کہ بلوچستان میں صحافی کس مشکل صورتحال کا سامنا کررہے ہیں ان کی معاشی مشکلات کا اندازہ ہے ہم میڈیا مالکان سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کی تنخواہیں دیں اور ان کی کفالت یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان اطلاعات کا ٹوٹل بجٹ 55 کروڑ ہے اور اس بجٹ میں کیا کرسکتے ہیں اس کا اندازہ بجٹ کو مدنظر رکھا کیا جاسکتا ہے بلوچستان وسائل سے مالا مال صوبہ ہے مگر انہیں اجاگر نہیں کیا جاسکا ہے یہاں سے صرف امن وامان کی بگڑتی حالات کی خبریں نشر ہوتیں ہیں انہوں نے کہا کہ بحثیت وزیر اس بات پر حیران ہوں کہ مجھے تین گاڑیاں اور لامحدود تیل استعمال کرنے کی آفر کی گئی ہمیں اپنے وسائل کو استعمال کا صحیح کرنا ہوگا ، ہمارے پاس بجٹ آتا ہے مگر اسے صحیح جگہ استعمال نہیں کیا جاتا جو باعث تشویش ہے وسائل ہمارے موجود ہیں مگر انہیں استعمال کرنے گر ہمیں آنا چاہیے ہمارا نظام اتنا مشکل ہے کہ ایک فائل کو پروسس ہونے میں 6 ماہ کا وقت لگتا ہے ، ہمارے سسٹم انتہائی ناقص ہے ۔


