بنگلزئی اور شاہوانی قبائل کے دو گروپوں میں ایک ہفتے کیلئے جنگ بندی کا اعلان

سردار اختر جان مینگل نے میرمحبوب علی بنگلزئی کے شہادت پر اظہار تعزیت اور دعا فاتحہ کیا۔
بعد ازا بلوچی رسم و رواج کے مطابق سردار اختر جان مینگل کو سرداراکرم بنگلزئی نے بلوچی حوال کیا۔
جس میں سردار اختر مینگل و دیگر سعادات اور بلوچستان کے سیاسی و قبائلی شخصیات نے بنگلزئی قبیلہ کوجنگ بندی کے لیے بلوچی میڑ ھ کیا۔جس میں سرداراکرم بنگلزئی کے سربراہی میں بنگلزئی قبیلہ کے طرف سے شاہوانی قبیلہ کے ساتھ ایک ہفتہ جنگ بندی کا اعلان ہوا۔اس موقع پر شہید میر محبوب بنگلزئی کے بھائی معروف و قبائلی رہنماء حاجی شیر علی بنگلزئی،حاجی غلام علی بنگلزئی،حاجی محمد علی بنگلزئی،میر عاشق بنگلزئی،،نادر علی بنگلزئی،صابر علی بنگلزئی،نوراحمد کرد،حاجی بابل بنگلزئی،عبدالصادق بنگلزئی،حافظ عبدالقدیر لہڑی،راشد شاہوانی بھی موجود تھے۔
میڑھ میں آنے والے وفد کے شرکاء میں سابق ایم پی اے ثناء بلوچ،آغا شبیر شاہ،ایم پی اے ملک نصیر شاہوانی،اختر حسین لانگو۔ملک سکندر شاہوانی میر حاجی باسط لہڑی،خاور شاہوانی، اور دیگر قبائلی شخصیات موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں