خضدار میں کسی کو امن و امان خراب کرنیکی اجازت نہیں دی جائیگی، ضلعی انتظامیہ اور آل پارٹیز کا اجلاس

خضدار (انتخاب نیوز) ڈپٹی کمشنر خضدار و آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کا مشترکہ اجلاس، امن و امان، صحت، پانی و بجلی، تعلیم اور نادرا کے ایشوز کو حل کرنے کیلئے تجاویز و آراءپیش کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے اداروں کے سربراہان کو ہدایات جاری کرنے و فوری بروقت اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ امن و امان، صحت، پانی بجلی، نادرا و دیگر ایشوز پر ڈپٹی کمشنر خضدار و آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کا مشترکہ اجلاس زیرِصدارت ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ریٹائرڈ) جمیل احمد بلوچ منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمانِ خاص آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین شفیق الرحمٰن ساسولی تھے۔ نظامت کے فرائض آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمران میروانی نے سرانجام دیئے۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کی گئی جس کی سعادت آل پارٹیزشہری ایکشن کمیٹی کے پریس سیکرٹری و خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمدصدیق مینگل نے حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر خضدار و آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں آل پارٹیز کے ممبران نے امن و امان، صحت، پانی و بجلی، تعلیم اور نادرا کے ایشوز کو حل کرنے کیلئے تجاویز و آراءپیش کئے۔ اس موقع پر انجینئر کبیر احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا خضدار، سپرنٹنڈنٹ نادرا خضدار رحمت اللہ نے بھی اجلاس میں شرکت کرکے نادرا کے نئے ڈیسکز اور فمیل پورشن کو الگ رکھنے کے حوالے سے بریفنگ دیئے۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹیچنگ اسپتال، کیسکو، ایجوکیشن و دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان کو تجاویز کے مطابق ہدایات جاری کرنے و فوری بروقت اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر خضدار نے کہا کہ امن و امان پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، خضدار میں امن و امان کی مکمل بحالی و دیگر مسائل کے حل کے لیئے مشترکہ کوششوں اور باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔ انتظامیہ کے لیئے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی بہت اہمیت رکھتی ہیں اجتماعی مسائل کے حل کے لیئے بلا تفریق تمام سیاسی رہنماوں کی تجاویز اور تعاون کا خیر مقدم کیا جائیگا۔ کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ کا کہنا تھا کہا کہ جائز مسائل کے حل کے لیئے ان کے دروازے تمام سیاسی رہنماءتاجروں وکلاءسول سوسائٹی اور عام غریب عوام کے لیئے کھلے رہیں گے۔ انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ اسی طرح تمام سیاسی جماعتیں اجتماعی نوعیت کے مسائل کے حل کے لیئے مثبت کردار ادا کریں گے۔ قبل ازیں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین شفیق الرحمٰن ساسولی نے کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ امن و امان کی مخدوش صورتحال اور دیگر اہم نوعیت کے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن رٹائرڈ جمیل احمد بلوچ، آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین و بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ خضدار کے پریزیڈنٹ شفیق الرحمان ساسولی، آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری و بی این پی عوامی کے رہنماءڈاکٹر عمران میروانی، جمعیت علماءاسلام کے صوبائی نائب امیر و خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل، بی این پی عوامی کے سینٹرل جوائنٹ سیکرٹری صدام بلوچ، نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری و زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالوہاب غلامانی، پیپلز پارٹی کے رہنماءو سابق ضلعی صدر سجاد زیب حسنی، جمعیت علماءپاکستان کے رہنماءعلامہ محمدقاسم قاسمی، جمعیت علماءاسلام نظریاتی کے ضلعی امیر مولانا عبدالغفور کرخی، مسلم لیگ ن کے رہنماءڈاکٹر حضوربخش زہری، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماءشیر احمد قمبرانی، انجمن تاجران خضدار کے پریس سیکرٹری سید سمیع اللہ شاہ، آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے رابطہ سیکرٹری ٹکری خلیل الرحمٰن گرگناڑی و دیگر بھی شریک تھے۔ اس موقع پر سپریٹنڈنٹ ڈپٹی کمشنر مراد گزوزئی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں