بیلہ و گردونواح میں گیسڑو کی وبا سے ماں بیٹی سمیت 2 افراد جاں بحق، 37 سے زائد متاثر

حب (نمائندہ انتخاب) بیلہ کے علاقہ کونا ڑوپیر اور قرب و جوار میںمیں دست، الٹی، گیسڑکی وبا سے ماں بیٹی سمیت 2افراد جاں بحق، 37 سے زائد افراد متاثر ،گیسٹرو سے جاں بحق اور متاثر ہونے والوں میں مرد خواتین اور بچے شامل ہیں ، 9متاثرین کی حالت تشویش ناک گیسڑسے متاثرہ مریضوں کے علاج کیلئے محکمہ صحت لسبیلہ کی ٹیمیں یو سی چیئرمین جام یوسف آباد حاجی عبداستار جاموٹ کے ہمراہ متاثرہ علا قہ میں پہنچ گئیں متاثرہ علاقے میں نہ تو کوئی سرکاری اسپتال ہے اور نہ ہی شہروں تک رسائی کیلئے کوئی سڑک بنائی جاسکی ہے ،اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ بیلہ کے علاقے کوناڑوپیر میں گیسٹرو کی وبا پھیل گئی اس حوالے سے DHOلسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ ڈپٹی ڈی ایچ او ملک منصور،PPHIکے منیجر ریحان بلوچ اور ایدھی بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی کے مطابق بیلہ کے علاقے کونا ڑوپیر میں گیسٹرو کی وبا پھیلنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 37 افراد متاثر ہوئے لسبیلہ: جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچی شامل ہے اور: گیسٹرو سے متاثر37 افراد زیر علاج ہیں زیر علاج مریضوں میں مرد خواتین اور بچے شامل ہیں اورگیسٹرو سے متاثرہ مریضوں کا علاج و معالجہ کیا جارہا ہے اور طبی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے گیسٹرو کی وبا پر مکمل طور پر قابو پانے تک ٹیمیں متاثرہ علاقے کے لوگوں کے ساتھ موجود رہیں گیواضح رہے کہ پیر کوناڑو کا علاقہ بیلہ اور اوتھل کے درمیانی پہاڑی سلسلوں اور قدرتی ندی نالوں پر مشتمل ہے جہاں پر نہ تو کوئی سرکاری صحت مرکز قائم کیا جاسکا ہے اور نہ ہی بیلہ اور اوتھل کے شہر وں تک رسائی کیلئے کوئی سڑک بنائی جاسکی ہے حالیہ صورتحال میں وہاں پہنچنے والی محکمہ صحت لسبیلہ اور ایدھی ویلفیئر کی ٹیموں کو بھی کئی گھنٹوں کی پیدل مسافت کے بعد متاثرہ علاقوں تک پہنچنے میں کامیابی ہوئی ہے علاقے میں صحت کی سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے خاص طور پر کسی وباءکے پھیلنے اور خواتین کی زچگی کے دوران صحت مرکز نہ اور شہروں تک رسائی کیلئے سڑک نہ ہونے کے سبب دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں