بلوچستان اسمبلی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر کیخلاف مقدمہ درج، پولیس نے گرفتار کرلیا
کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان اسمبلی کے ڈائریکٹر جنرل کوآرڈینیشن نے بلوچستان اسمبلی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا، پولیس نے ظفر رند کو حراست میں لے لیا، تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے گریڈ 20کے آفیسر ہاشم کاکڑ نے بلوچستان اسمبلی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ظفر علی رند کے خلاف تھانہ بجلی روڈ میں دفعات 353،504،506کے تحت مقدمہ درج کروا دیا ، دفعات ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ظفر علی رند نے ہاشم کاکڑ کے دفتر میں داخل ہو کر دفتر سے بے دخل کرنے کی کوشش کی اور ان پر حملہ کیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر نے کے بعد ظفر علی رند کو گرفتار کر کے تھانہ سول لائن منتقل کردیا جبکہ سیکرٹری بلوچستان اسمبلی کے جاری کردہ ایک اعلامےے کے مطابق ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ظفر رند کو معطل کردیا گیا ہے ۔اس حوالے سے بلوچستان اسمبلی آفیسرز ویلیفئر ایسوسی کے نمائندوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ان سے رابطہ قائم نہ ہوسکا ۔


