بلوچستان کی پسماندگی ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنا چاہتے ہیں، نگراں مشیر برائے مائنز اینڈ منرلز
خاران(آن لائن)نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے مائینز اینڈ منرلز میر عمیر محمد حسنی نے کہا کہ نگران حکومت دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے صوبے کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے اور نگران کابینہ میں جو ذمہ داری ہمارے اوپر عائد کی گئی ہے انشااللہ عوام کے توقعات پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کرئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاران پریس کلب کے سابق صدر سینئرصحافی محمد عیسی محمدحسنی سے کوئٹہ میں گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی ایک ٹیم ورک کی شکل میں صوبے کے احساس محرومیوں کے خاتمے اور عوام کے تعمیر وترقی کے لیے خصوصی طور پر دلچسپی رہے ہیں نگران وزیر اعلی بلوچستان خود تمام معاملات کی نگرانی کرتے ہوئے دن رات صوبے کے خوشحالی بالخصوص امن و امان اور ترقی کے عمل کو جاری رکھنے کے لئے اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے کندھوں پر جو ذمہ داری عائد کی گئی ہے انشاءاللہ اپنے بساط کے مطابق جو ممکن ہو سکے گا وہ عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کریں گے میر عمیر محمد حسنی نے کہا کہ بلوچستان جوکہ معدنیات کے حوالے سے ایک زرخیز صوبہ ہے اللہ پاک نے اس صوبے کو قدرتی وسائل سے مالامال کیا ہے کوشش کریں گے اپنے محکمے کے حوالے سے مزید بہتری لاسکیں جس سے صوبے کے عوام استفادہ کرسکیں انہوں نے کہا کہ ہم عملی طور پر اقدامات کرنا چاہتے ہیں تاکہ صوبے کے پسماندگی کے خاتمے میں مدد مل سکے کیونکہ نگران وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی ہمارے ٹیم کے کپتان ہیں وہ صوبے کے ترقی کے خواہاں ہیں اور ہمارے دروازے ہروقت عوام کے خدمت کے لئے کھلے ہیں اور ہم بلاتفریق وبلاتعصب عوام کے خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔


