نادہندگان کے کنکشنز بلاتفریق منقطع کیے جائیں، چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو

کوئٹہ( این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی نادہندگان کے خلاف کارروائیاں مختلف سرکلز میں جاری ہے۔ اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجےنئرعبدالکریم جمالی نے کیسکوکے تمام آپریشن سرکلوںکے سپرنٹنڈنگ انجےنئرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ اپنے متعلقہ سرکلز میں بجلی بلوںکی عدم ادائیگی پرنادہندگان کے خلاف کارروائی مزیدتیز کئے جائےں۔انہوںنے کیسکوکے تمام فیلڈافسران کو ہدایات دیں کہ وہ بقایاجات کے حامل تمام نادہندہ سرکاری محکموںسمیت پرائیوٹ گھریلو،تجارتی، صنعتی اور زرعی صارفین کے کنکشنز بلاتفریق منقطع کئے جائیں اور اس سلسلے میں کسی بھی نادہندہ سرکاری اور پرائیورٹ صارف کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ بھرتی جائےں۔ واضح رہے کہ بجلی بلوںکی عدم ادائیگی کے سبب کیسکوکی مشکلات میں روزبروز اضافہ ہوتاجارہاہے لہٰذاکیسکو اپنے تمام نادہندہ صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے موجودہ بلوںکے ساتھ ساتھ بقایاجات کی ادائیگی کو بھی یقینی بنائیں بصورت دیگر کیسکوٹیمیں اُن کے کنکشنز منقطع کردے گی جس کے بعد کیسکوکسی بھی نادہندہ صارف کی پریشانی یازحمت پر ذمہ دارنہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں