ایشیا کرکٹ کپ، پاکستان نے نیپال کو 238 رنز سے شکست دیدی
ملتان (انتخاب نیوز) ایشیا کرکٹ کپ 2023ءکے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو 238 رنز سے شکست دے دی۔ ملتان میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم نے کپتان بابر اعظم اور افتخار احمد کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیپال کو 343 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا، جواب میں مہمان ٹیم 24 ویں اوور میں 104 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔
Load/Hide Comments


