کوئٹہ، 15 روز سے بجلی کی بندش اور ٹرانسفارمر کی خرابی کیخلاف مکینوں نے سریاب روڈ بند کردیا
کوئٹہ (آن لائن)کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ کے مکینوں نے 15روز سے بجلی کی بندش اور ٹرانسفارمر کی خرابی کے خلاف ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہو گئی گزشتہ کئی گھنٹوں سے روڈ بند ہونے سے عوام اور علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ ھ رہا ہے تفصیلا ت کے مطابق سریاب کے علاقے کلی کریم آباد اور محلقہ علاقوں کے مکینوں محمد اقبال اور دیگر کی قیادت میں ایریگیشن کے قریب ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا جس کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہو گئی اور سڑک کی دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں علاقہ مکینوں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا کئی گھنٹوں تک احتجا ج جاری رہا علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 15روز سے علاقے کا ٹرانسفارمر خراب ہے معتدد بار کیسکو حکام کو صورتحال سے آگا ہ کیا لیکن کوئی شنوای نہیں ہو ئی شدید گرمی کی وجہ سے خواتین بچوں اور بزرگوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے آج مجبور ہو کر سریاب روڈ کو بلاک کر کے احتجا ج کر رہے ہیں تاکہ ہمارے مسائل حل ہو سکے ان کا کہنا تھا کہ اگر علاقے کا ٹرانسفارمر ٹھیک نہ کر کے بجلی نہ بحال کی گئی تو احتجا ج کو مزید وسعت دے گئے جس سے تما م تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہو گی کئی گھنٹوں تک روڈ بلا ک ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑا کیسکو حکام نے تاحال مظاہرین کے مطالبے پر عمل نہیں کیا نہ ہی انہیں کوئی یقین دہانی کرا ئی ہے اور مظاہرین روڈ بلاک کر کے اپنے مطالبا ت کے حق میں سراپا احتجا ج ہیں ۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم انتظامیہ سے بات نہیں کر تے ہمیں بجلی کی بحالی چاہیے ۔


