پشتونوں کے جذبات سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دے سکتے، عوامی نیشنل پارٹی
چمن (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ بروقت صاف شفاف انتخابات کے علاوہ کوئی اور اقدام ملک کو مزید مشکلات ومصائب کا شکار کردیگا، الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے حقیقی جمہوریت کے تسلسل میں روڑے اٹکانے سے اجتناب اور جمہوریت کو پنپنے کا موقع دیں۔ عوامی نیشنل پارٹی پرامن جمہوری جدوجہد کے زریعے ہر انتہاپسندانہ اقدام کی مخالفت کرتی رہیگی مذہب اور قوم کے پرفریب نعروں کے ذریعے پشتونوں کے جذبات سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دے سکتے چمن میں نام نہاد غیر فطری سہہ فریقی اتحاد کی جانب سے پہلے مرحلے میں ضلع چمن کی مخالفت اور اب وہ چمن کے دو حلقوں کو ایک حلقہ بننے پر تلے ہوئے ہیں جسے ہم چمن کے عوام کے خلاف سازش سمجھتے ہیں اس گھناونے جرم میں چمن کے عوام ان غیر فطری کاسہ لیسوں کا محاسبہ کریں ان کی اس ناروا عمل کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے پٹرولیم مصنوعات ،بجلی اور اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر گہری تشویش ہے جس سے غریب پرور سفید پوش اولس نان شبینہ کے محتاج ہو کر رہ گئے۔ فکر باچاخان کے تسلسل عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرنیوالوں کو مبارکباد پیش کرتے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا مرکزی نائب صدر ملک عثمان اچکزئی ضلعی آرگنائزر صلاح الدین وطن یار مرکزی یوتھ افیئرز سیکرٹری خان زمان کاکڑ صوبائی الیکشن کمیشن کے چیئرمین عبیداللہ عابد صوبائی نائب صدر اصغرعلی ترین ضلع ہرنائی کے صدر ولی داد میانی حاجی محمود حاجی محمد خان حاجی حیات خان حاجی حافظ عبداللہ چیئرمین گل زمان گل جانو نے چمن شین تالاب کلی کاکوزئی میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر حاجی محمود حاجی محمد خان حاجی عبدالقادرحاجی حیات خان حاجی حافظ عبداللہ کی قیادت میں 220۔ افراد نے اپنے خاندان ساتھیوں سمیت پشتون خوا ملی عوامی پارٹی سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔ مقررین نے نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کی پشتون نوجوان زیرک سیاسی کارکن قبائلی زعما جوق در جوق فکر باچاخان کے صفوں کا حصہ بن رہے ہیں مقررین نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی صد سالہ تحریک کی تسلسل ہے اس پر خار راستے میں کارکنوں سے لیکر قائدین تک نے جانوں کے نذرانے تو پیش کئے لیکن قوم دشمن وطن دشمن قوتوں کے سامنے سر تسلیم خم نہ یوئے گو کہ اشرافیہ کی شہہ پر مقتدر قوتیں ہر عشرے میں قومی تحریک سے اندام کاٹتے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود فکر باچاخان اپنی حقیقت اور صداقت کی بدولت میدان عمل میں موجود ہے مقررین نے کہا کہ حلقہ انتخاب میں دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے یہاں کے اجتماعی اہمیت کے حامل منصوبوں کو سرفہرست رکھا جس میں پانی بجلی کے سکیمات گریڈ سٹیشن صحت تعلیم کے مد میں اقدامات اٹھائے ضلع چمن کے قیام سے یہاں کے ہر خاص وعام کو اس کےفوائد میسر ہوں گے انہوں نے کہا کہ آئے روز پشتون اولس کی پارٹی میں شمولیتوں سے تنگ نظر قوم پرست ٹولہ اور نام نہاد مذہب لیواں کو اے این پی فوبیا لاحق ہوچکا لیکن غیر فطری اتحاد اور گٹھ جوڑ سے ان کی اصلی حقیقی چہرہ یہاں کے اولس پر عیاں ہوچکا انہوں نے نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ فکر باچاخان نظریہ ولی خان کی پر چار ملی مشر اسفند یار ولی خان کی ولولہ انگیز قیادت میں اور سرخ پرچم تلے متحد ومنظم ہوکر گھر گھر قریہ قریہ پہنچا کر دم لینگے۔


