میرانشاہ میں فائرنگ کے تبادلے میں فورسز کے دو اہلکار جاں بحق، تخریب کار ہلاک، ایک زخمی

راولپنڈی (انتخاب نیوز) سیکورٹی فورسز کا میران شاہ میں آپریشن، میجر اور سپاہی جاں بحق۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک تخریب کار ہلاک ، ایک زخمی ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے میران شاہ میں آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور تخریب کاروں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں میجر عامر عزیز اور سپاہی محمد عارف جاں بحق ہوگئے۔ میجر عارف فرنٹ پر آپریشن کی کمانڈ کررہے تھے۔ میجر عامر نے تخریب کاروں کی پارٹی کو روکا جس پر انہوں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک تخریب کار ہلاک ، ایک زخمی ہوگیا۔ 29 سالہ میجر عزیز سرگودھا کے رہائشی تھے، 27 سال کے سپاہی محمد عارف کا تعلق ساہیوال سے تھا۔ میران شاہ میں تخریب کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ آپریشن کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں