مستونگ، کھڈ کوچہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

مستونگ (انتخاب نیوز) کھڈکوچہ کے علاقے میں مدینہ ہوٹل کے قریبی مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق۔ واقعے کے بعد لاشوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ لیویز انتظامیہ مزید تحقیقات کررہی ہے۔ جاں بحق افراد میں ایک کی شناخت سمیع اللہ ولد صمد خان شاہوانی سکنہ انجیری کھڈکوچہ، دوسرے کی شناخت عبدالحفیظ کے نام سے ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں