ایشیا کرکٹ کپ، پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم

پالی کیلے (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا کرکٹ کپ ٹورنامنٹ ،پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم۔ پالی کیلے میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو 267 رنز کا ہدف دیا تھا۔ بارش کے باعث پاکستان کی اننگز کا آغاز نہ ہوسکا اور میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ ایشیا کپ 2023ءمیں بارش کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔ ایشیا کپ ون ڈے میں پاکستان کے خلاف بھارت کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 266 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی تھی، پاکستان کو 267 رنز کا ہدف ملا تھا تاہم بارش کے باعث پاکستان کی اننگز شروع ہی نہ ہوسکی اور میچ ختم کرکے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا، اس طرح پاکستان نے سپر 4 مرحلے کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔
Load/Hide Comments