قلات، نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، لیویز اہلکار جاں بحق

قلات(نمائندہ انتخاب)قلات کے علاقے سب تحصیل جوہان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکارجاںبحق ہو گیا ، تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ شب قلات کے علاقے جوہان میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے لیویز اہلکارمحمد حسن ولد محمد اسلم قوم لہڑی سکنہ جوہان کو قتل کردیا ۔ مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں