سراوان ،جالک میں محکمہ ہاوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کی جانب سے متعدد مکانات مسمار

جالک (مانیٹرنگ ڈیسک) سراوان کے قریب جالک میں ہاو¿سنگ اور شہری ترقی کے محکمے کے اہلکاروں نے فوجی دستوں کی مدد سے کئی مکانات کو گرا کر زمین بوس کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ان ہاو¿سنگ کے اہلکاروں نے صبح چار بجے "سورو” کے علاقے پر یلغار کیا اور دستاویزات نہ ہونے کے بہانے لوگوں کے گھروں سے نکال کر ان کے رہائشی مکانان تباہ کر دیا۔ یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ اس علاقے کے لوگ کئی سالوں سے وہاں مقیم ہیں اور مکانات پرانے ہیں لیکن پھر انہیں بے گھر کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ ان قابض ایرانی آرمی اور ہاو¿سنگ نے ایک لوڈر کے ساتھ موجود بلاکس اور اینٹوں کو بھی تباہ کر دیا تاکہ وہ دوبارہ استعمال نہ ہو سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں