کوئٹہ میں تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ سے پولیس کا محاصرہ ختم کرایا جائے، رحیم کاکڑ
کوئٹہ(یو این اے )تحریک انصاف کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے صدر سابق میر ناظم رحیم کاکڑ نے آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ شہباز ٹاون سے پولیس کا محاصرہ فوری ختم کیا جائے گزشتہ چار ماہ سے تحریک انصاف کے دفتر واقع شہباز ٹاون صوبائی سیکرٹریٹ کو بند رکھا ہے دفتر میں کسی بھی ورکر کو داخلہ کی اجازت نہیں دی جارہی نام نہاد ایس پی اور ڈی ایس پی نے بد معاشی کی انتہا کردی ہے وہ ہمارے گھروں کے تقدس کرتے چلے آرہے ہیں بیان میں افسوس کا اظہار کیا ہے کہ ہم پر ایف آئی آر گرفتاریاں تین ایم پی او ز کس جرم کی پاداش میں ہوا ہے بیان میں آئی جی ،ڈی آئی جی پولیس سے گزارش کی کہ ہمارے دفتر کو کھلا جائے ورنہ ہم مجبورا بلوچستان ہائی کورٹ میں جلد سی پی لگا ینگے ہمیں ہر جگہ تنگ کیا جاتا ہے فروری ہے کہ پاکستانی شہری ہونے کے ناطے تنگ کیا جائے اور بند صوبائی سیکرٹریٹ کو کھلا جائے اور ایف آئی آر ختم کیا جائے۔


