میر سلیم کھوسہ اور انکے پرسنل سیکرٹری نے 37روز بعد کورونا وائرس کو شکست دے دی

کوئٹہ: صوبائی وزیر ریونیو میر سلیم کھوسہ اور انکے پرسنل سیکرٹری نے 37روز بعد کورونا وائرس کو شکست دے دی، تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ریونیو میر سلیم کھوسہ اور انکے پرسنل سیکرٹری عطاء اللہ کھوسہ جو گزشتہ ماہ کورونا وائرس کا شکار رہے تھے نے 37دن بعد کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے گزشتہ روز میر سلیم کھوسہ اور عطاء اللہ کھوسہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا جس کے بعد انہوں نے ڈاکٹروں کے مشورے سے اپنی آئی سولیشن ختم کرلی ہے، واضح رہے کہ میر سلیم کھوسہ حکومت بلوچستان کی جانب سے لاک ڈاؤن کے مسائل پر تاجروں سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز سے رابطے میں تھے او ر اس حوالے سے امور کی نگرانی کر رہے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں