گوادر فش ہاربر جیٹی میں ڈوبنے والے ماہی گیر کی لاش برآمد

گوادر(نمائندہ انتخاب )گزشتہ رات گوادر فش ہاربر جیٹی پر سندھ سے تعلق رکھنے والے منور نامی ماہیگیر سمندر میں گرگیا ، گزشتہ رات مقامی لوگوں اور تھرڈ ایف پی بٹالین کے اہلکاروں نے تلاش کیا مل نہ سکا۔ آج صبح تھرڈ ایف پی بٹالین کے غوطہ خوروں نے ریسکیو کرکے ان کی نعش کو برآمد کرلیا۔ نعش کو پولیس نے تحویل میں لے کر ضروری کاروائی کے لیے بذریعہ ایمبولینس ہسپتال منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں