کوئٹہ، سریاب روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
کوئٹہ (انتخاب نیوز) سریاب روڈ طارق اسپتال کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔ ایدھی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر طارق اسپتال کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت نور محمد ولد محمد سلطان تحصیل گڑی خیرو ڈسٹرکٹ جیکب آباد سے ہوئی۔ مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


