کرپشن، مہنگائی، لاقانونیت کیخلاف وکلا کا ملک گیر کنونشن جمعرات کو اسلام آباد میں ہوگا

کوئٹہ (این این آئی) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ملک کے اندر آئین کی بالادستی الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن میں تاخیر ملک کے اندر کرپشن مہنگائی لاقانونیت کے خلاف ملک گیر وکلاء کنونشن آج بروز جمعرات 7 ستمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین امان اللہ خان کاکڑ ممبر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ و دیگر وکلاء کانفرنس میں شرکت کریں گے اور خطاب کریں گے کانفرنس سے سپریم کورٹ بار پاکستان بار کونسل کے علاوہ تمام بار کونسلز اور بار ایسوسیشن کے عہدیداران خطاب کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں