قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کی جدوجہد میں شریک ہر فرد قابل فخر ہے، غفور حیدری
قلات (نمائندہ انتخاب) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوتؐ کا تحفظ ایمان کا حصہ اور جان سے زیادہ عزیز مقصد ہے۔ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کی جدوجہد میں شریک ہونے والا ہر فرد قابل فخر اور ہماری آنکھوں کا تارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر مفکر اسلام مفتی محمود اور پارلیمنٹ سے باہر علامہ یوسف بنوری کی قیادت میں یہ عظیم جدوجہد کامیاب ہوئی۔ جمعیت علماء اسلام کی قیادت کا پارلیمنٹ کے اندر اجلا کردار پوری دنیا پر عیاں ہے۔ تحفظ ختم نبوتؐ کے خاطر آج بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعادت سمجھیں گے اگر اس راہ میں جان بھی چلی جائے۔ تحفظ ختم نبوتؐ کے طرف اٹھنے والی ہر آنکھ کو نوچ ڈالیں گے۔ جے یو آئی قیادت اپنے فرائض منصبی سے کبھی غافل نہیں ہوگی۔
Load/Hide Comments


