مارکیٹ سے ادویات غائب ہونے کیخلاف ڈریپ نے حکمت عملی تیار کرلی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے مارکیٹ سے غائب ہونے والی ادویات سے متعلق حکمت عملی تیار کر لی۔ ذرائع کے مطابق جان لیوا امراض کی ادویات مارکیٹ سے غائب ہونے پر کارروائی کی جائے گی، نایاب ادویات کے متبادل برانڈز جلد مارکیٹ میں مہیا کیے جائیں گے۔ ڈریپ ذرائع کا کہنا ہے کہ جان لیوا امراض کے لیے نئی ادویات کی رجسٹریشن فوری کی جائے گی اور اس حوالے سے کینسر، شوگر کی ادویات کی رجسٹریشن کی درخواستیں زیر غور ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ امراض قلب کی ادویات اور ویکسین کی رجسٹریشن کی درخواستوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل وفاقی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ فارما انڈسٹری 250 سے زائد دواو¿ں کی قیمتوں میں اضافہ چاہتی ہے تاہم فوری طور پر دواو¿ں کی قیمتوں میں اضافہ ممکن نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں