ملکی بحران کا واحدحل شفاف و غیر جانب دار الیکشن ہے ، مالک بلوچ

تربت (نمائندہ انتخاب) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کیچ کے سیاسی و سماجی شخصیات طارق بابل، حاجی رحیم بخش چیف اور انکے ساتھیوں سے سنگانی سر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر مشکور انور بلوچ، میونسپل کارپوریشن تربت کے چیرمین بلخ شیر قاضی بھی انکے ساتھ تھے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی نظریاتی ورکروں کی سیاسی جماعت ھے جو پرامن اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ھوئے بلوچستان کے عوام کے سیاسی معاشی حقوق اور قومی مفادات کی دفاع جمہوری و سیاسی انداز میں کررہی ھے. انہوں نے کہا کہ بےروزگاری، مہنگائی سمیت دیگر داخلی اور خارجی مسائل پر قابو پانے کے لئے ضروری ھے کہ غیرجانبدارانہ انتخابات ھوں۔ملاقات میں طارق بابل، رحیم بخش اور انکے ساتھیوں نے ڈاکٹر مالک بلوچ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ نیشنل پارٹی نے ڈاکٹر مالک کی قیادت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے۔ تربت میں پارٹی کو مذید فعال اور متحرک بنانے اور پارٹی پروگرام کو گھر گھر پہنچانے میں بھر پور کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں