ڈی آئی جی خضدار کی وڈھ آمد، سردار اسد اور میر شفیق الرحمن سے ملاقاتیں

خضدار (انتخاب نیوز) ڈی آئی جی خضدار منیراحمد شیخ اور ایس ایس پی خضدار میر حسین احمد لہڑی کی وڈھ آمد۔ دونوں آفیسران کی سردار اسد اللہ مینگل اور میر شفیق الرحمن مینگل سے علیحدہ علیحدہ ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وڈھ میں کشیدہ حالات، بازار کی بندش، مین آر سی ڈی روڈ اور مضافات میں وقفے وقفے سے فائرنگ، نیز عام عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں اس بات پے زور دیا گیا کہ بازار کو کھولا جائے تاکہ عوام روز مرہ ضروریات زندگی کی اشیاءخرید سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں