مخالفین میر شفیق الرحمن کی مقبولیت سے گھبراگئے ہیں ،میرنصیر مینگل
کوئٹہ(یو این اے ) سابق وفاقی وزیر میر نصیر مینگل نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا تعلق بلوچستان سے ہیں وہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کیلئے جو کام کررہے ہیں جلد ان کے نتائج سامنے آئیں گے سابق وزیر اعلی سردار اختر جان مینگل کے بھائی جاوید مینگل لندن میں بیٹھ کر لشکر بلوچستان چلارہے ہیں موصو ف اپنے بھائی کے کرتوتوںپر پردہ ڈالنے کیلئے میر شفیق مینگل کیخلاف پروپگنڈہ کر رہے ہیں گزشتہ پانچ برسوںمیں مسلسل حکومتوں کا حصہ ہونے کے باوجود وڈھ میں کیا ترقیاتی کام کیے وہ صحافیوں کو بلاکر دیکھائے کہ انہوں نے کتنے ترقیاتی کام کیے وڈھ میں سکول ٹیچر پرانی دشمنی کے بنیاد پر مارے گئے صوبے کے 70لاکھ سے زائد آبادی کو کم کرنے کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس آبادی کو دوبارہ آئندہ انتخابات سے قبل شامل کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خبر رساں ادارے (یو این اے )سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میر نصیر مینگل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میر شفیق مینگل کی مقبولیت سے مخالفین گبراہٹ کے شکار ہے اس لئے وہ بلوچستان کی عوام کو اندھیرے میں رکھ رہے ہیں تاکہ ان کے پانچ سالہ کرتوتوں سے کسی کو کچھ معلوم نہ ہو سردار اختر مینگل دیکھائے کہ انہوںنے پانچ سالہ حکومت اور وزارتوں میں رہتے ہوئے وڈھ کے عوام کیلئے کیا ترقیاتی کام کیے اس کیلئے میری تجویز ہے کہ کوئٹہ سے صحافیوں کے وفد کو وڈھ لے جاکر اپنے پانچ سال کے ترقیاتی کام دیکھائے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا بلوچستان نیشنل پارٹی اپنی پانچ سالہ کارکردگی کو چھپانے کیلئے میر شفیق مینگل کے خلاف ڈیتھ سکواڈ کا ڈرامہ رچارہے ہیں اصل میں سردار اختر مینگل کا بھائی جاوید مینگل لندن میں بیٹھ کر لشکر بلوچستان چلا رہے ہیں ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ بلوچستان کے 70لاکھ سے زائد آبادی کو کم کرنا ظلم کے مترادف ہے اور مطالبہ کرتے ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آئندہ انتخابات سے قبل بلوچستان کی کم کی گئی آبادی کو شامل کیا جائے ۔


