الیکشن کمیشن کا حکومت بلوچستان کو محکموں کے سیکرٹریز کے تبادلوں کے حوالے سے مراسلہ جاری

اسلام آباد (یو این اے )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکومت بلوچستان کو محکموں کے سیکرٹریز کے تبادلوں کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے حکومت بلوچستان کو ہدایت کی گئی ہے کہ گریڈ 20 کے آفیسران جنکی بطور محکمہ سیکریٹری تعیناتی مطلوب ہوگی اس کے بارے میں صوبائی حکومت الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نام منظورِی کیلئے بھیجے گی جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان باقاعدہ ان ناموں کی منظورِی صوبائی حکومت کو دے گی اور صوبائی حکومت کمیشن سے منظور ناموں کے نوٹیفیکیشن جاری کرے گی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹریز اور اس سے نچلے آفیسران کے تبادلہ کا مکمل اختیار صوبائی حکومت کو پہلے ہی کی طرز پر حاصل ہوگا اور انکے تبادلوں کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اجازت کی ضرورت نہ ہوگی یقینا یہ امر کسی سے پوشیدہ نہیں کہ ایس اینڈ جی,اے,ڈی میں تمام سیکٹریز جن کے تبادلے عمل میں آنے ہیں وہ آج سے تقریبا 15 روز قبل ہی نام فائنل کرلئے گئے ہیں اور اگلے 2 روز میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے ان ناموں کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا مگر جونسی توقعات نگراں وزیراعلی بلوچستان اور نئے چیف سیکرٹری بلوچستان سے وابستہ تھی شائد وہ اس پر مکمل نہیں اتر رہے جہاں BCS اور BSS بلوچستان کے دو بڑے کیڈر شیئر ڈسٹریبوشن کے معاملہ پر آمنے سامنے ہیں وہی اب شیئر ڈسٹریبوشن کا نوٹیفیکشن تاحال جاری نہ ہوسکا ہے اب اس موڈ پر اگر موجودہ چیف سیکرٹری اور سیکٹری ایس اینڈ جی اے ڈی BCS پروری کرتے ہوئے سیکٹریٹ میں فیلڈ آفیسران کی تعیناتیاں بطور سیکٹری کرے گے تو لازمی ایک نئی جنگ,تالا بندی,ہڑتال اور بہت کچھ دیکھنے کو ملے گا اب ایک مرتبہ پھر تمام نظریں اور توقعات چیف سیکرٹری پر ہے کہ آخر کیسے بلوچستان سول سیکٹریٹ میں سیکٹریز کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے عمل کو پرامن طریقے سے مکمل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں