بلوچستان، کینسر کے مرض میں اضافہ، ایک اور مریض جاں بحق
قلات(نمائندہ انتخاب) کینسر نے ایک اور زندگی ختم کردی، کئی مہینوں سے کینسر کے مرض میں مبتلا منظور احمد نیچاری کوئٹہ کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے ۔دوسری جانب بلوچستان میں کینسر کے مر یضوں کی تعداد میں اضافے پر ڈاکٹر تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ صوبے میں گذشتہ دو سال کے دوران کینسر کے چار ہزار سے زائد مریضوں کا اندراج کیا جا چکا ہے ،جن میں کمسن بچے اور خواتین کی ایک بڑی تعداد شامل ہے ۔ زیادہ تر مر یض چاغی، ژوب، لورالائی، چمن، پشین، پنجگوراور گوادر آتے ہیں جو مختلف قسم کے کینسر میں مبتلا ہوتے ہیں۔ بروقت تشخیص سے یہ مرض قابل علاج ہو سکتا ہے لیکن تاخیر کی صورت میں مسائل پیش آتے ہیں۔
Load/Hide Comments


